ہیلمٹ پہن کر کار ڈرائیونگ ‘یوپی کے نوجوان کا انوکھا احتجاج

ایک عجیب و غریب واقعہ میں علیگڑھ میں ایک شخص اپنی کار چلاتے وقت ہیلمٹ پہنا ہوا دکھائی دیا۔ اس شخص نے ہفتہ کے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی کار چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا شروع کردیا ہے کیونکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر اسے جرمانہ کیا جارہا ہے۔ پیوش وارشنے نے اے این آئی کو بتایا کہ اسے 27 اگست کو 500 روپے کا ای چالان موصول ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی کار چلاتے وقت ہیلمٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے کہا ’’چونکہ مجھے ایک بار پھر چالان کا ڈر ہے میں کار ڈرائیونگ کے وقت ہیلمٹ پہن رہا ہوں۔ ایک چالان جاری کیا گیا ہے جس پر میری کار کا نمبر ہے‘‘ سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک عزیز الحق نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ ایک غلطی ہوسکتی ہے۔ چالان کی تنقیح کے بعد اصلاح کردی جائے گی۔

جواب چھوڑیں