حج سیزن 2019کا کامیاب اختتام: مسیح اللہ خان

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ حج سیزن 2019کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔ دفتر حج کمیٹی میں آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حج کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام محکموں‘ جی ایچ ایم سی‘ واٹر ورکس‘ ٹرانسکو‘ پولیس‘ آتش فرو عملہ‘ کسٹمس‘ امیگریشن‘ ایرپورٹ اور آر ٹی سی کا شکریہ ادا کیا۔ خان نے کہا کہ حج 2019کیلئے حیدرآباد ایمباریکیشن پوائنٹ سے پانچ ریاستوں کے 8235عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے جن میں ریاست تلنگانہ کے 5218‘ آندھراپردیش کے 1407‘ کرناٹک کے 1244‘ مہاراشٹرا کے 227اور ٹاملناڈو کے 139شامل ہیں۔ حج کے دوران جملہ 6عازمین کا انتقال ہوا جن میں 4کا تعلق تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش اور کرناٹک کا ایک ایک حاجی شامل ہے۔اس کے علاوہ حج کے دوران ایک حاجی کے یہاں ایک لڑکا تولد ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *