لندن میں سونے کے ٹوائلٹ کا سرقہ

 برطانیہ کے آکسفورڈ شا ئر میں واقع بلینہم پیلس کی آرٹ نمائش میں رکھے گئے 18 قیراط سونے سے تیار’امریکہ‘ نام کے قیمتی ٹوائلٹ کو چوروں نے سرقہ کرلیا۔ٹیمز ویلی پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح چار بج کر 57 منٹ پر ہمیں ٹوائلٹ چوری ہونے کی اطلاع ملی۔ اٹلی کے آرٹسٹ موریسجوکیٹلان نے آکسفورڈ ڈشائر میں واقع بلینہم پیلس کی آرٹ نمائش میں اس ٹوائلٹ کو رکھا تھا۔ جمعرات کو نمائش عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا اور بیت الخلا کی قیمت 35.5 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔2017 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس سونے کے ٹوائلٹ کو دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ چوری کے دوران عمارت کو بھی نقصان پہنچایا گیاہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹوائلٹ چرانے کے لئے چوروں نے دو گاڑیوں کو استعمال کیا ہو گا۔ اس معاملہ میں شبہ کی بنیاد پر ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *