ہوم سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جائے گی: پانٹنگ

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف موسم گرما میں شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کیلئے ڈیوڈ وارنر کے بشمول صرف 3 بلے بازوں کا کھیلنا طئے ہے۔ پانٹنگ نے فارم میں چل رہے اسٹیو سمتھ اور مارنس لابشین کو دیگر دو بلے بازوں کا کھیلنا یقینی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نوجوان کھلاڑی ول پکووسکی کو موقع دیکر انہیں 12 نومبر سے گابا میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ ڈیبوکرانا پسند کریںگے جو ذہنی مسائل سے دوچار رہے تھے ۔ پانٹنگ نے کہا کہ وارنر ضرور اس میں شامل رہے گا حالانکہ وارنر ایشز دورے پر اچھی کارکردگی نہیں کرسکاہے اور ڈبل پوائنٹس تک نہیں پہنچ پایا ہے۔ مارنس اور اسمتھ کا بھی کھیلنا طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ مڈل آرڈر میں میتھیو ویڈ اور ٹریوڈ ہیڈ کے نام پر اب بھی سوالات ہیں۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں تبدیلی کی جس میں عثمان خواجہ اور کیمرون بینکروفٹ اچھا نہیں کرسکے تو انہیں باہر کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *