ہندوستانیوں کوبغیر ویزا دورہ کی اجازت دینے کی تجویز۔ سفیرازبکستان فرہادکاوعدہ

ازبکستان کے سفیرفرہاداریزیو نے آج کہا کہ آئندہ سال سے ہندوستانیوں کوبغیر ویزا ازبکستان کے دورہ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویزہے ۔آج مئیرجی ایچ ایم سی بی رام موہن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہندوستانیوںکے لئے پہلے سے ہی ای ویزا سہولت موجودہے ۔فرہاد اریزیونے کہاکہ ہندوستان اورازبکستان کے درمیان کئی دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں۔ تاشقند معاہدہ ‘دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حیدرآباد اور ازبکستان کے شہربوہرا کے درمیان عنقریب سسٹر سٹی معاہدہ ہونے جارہا ہے ۔اس معاہدہ کے بعد دونوں شہروں کے درمیان آرٹ اورکلچر‘تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون ہوگا۔ انہوں نے حیدرآبادی فلمی صنعت کو ازبکستان میں فلموں کی شوٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اس مشرق وسطی ملک میں بے شمار تاریخی مقامات اورسیاحتی مراکز موجود ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں کئی ازبیک نوجوان تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ فرہاد نے کہاکہ ازبکستان میں شعبہ فارما میں سرمایہ کاری کیلئے اچھے مواقع دستیاب ہیں ۔ مئیررام موہن نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیںتہنیت پیش کی اور دفتر بلدیہ کے ساتویںمنزل پر واقع کمانڈاورکنٹرول روم کا مشاہدہ کرایا جہاں سے شہرمیں ٹریفک اور موسم برسات کے دوران علاقوں پر نظررکھی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *