رنویر نے 3 کروڑ کی کار خریدی

اداکار رنویر سنگھ نے 3 کروڑ روپے کی نئی لامبورگینی اوروس کار خریدی ہے ۔ رنویر سنگھ نے ایک سرخ رنگ کی لامبورگینی اوروس خریدی ہے اور انہیں اس کار کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں ممبئی کی سڑکوں پر کار ڈرائیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک لال رنگ کی ٹوپی بھی پہنی ہوئی تھی۔ اس اسٹائلش کار کی قیمت ہندوستان میں تقریباً تین کروڑ بتائی جارہی ہے اور اسے دنیا کی پہلی سوپر اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل کہاجا رہاہے۔ ابھی اس پر نمبر پلیٹ نہیں آئی ہے کیونکہ رنویر سنگھ اس کار میں پہلی بار گھومنے نکلے تھے۔ رنویر اور دیپیکا اپنی آنے والی فلم 83 کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد چند ہفتے قبل ہی برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ اس فلم میں رنویر نے مشہور کرکٹر کپل دیو کا کردار نبھایا ہے جبکہ دیپیکا ان کی اہلیہ رومی دیو کے کردار میں نظر آئیںگی۔ اس سے قبل یہ دونوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *