میں صرف ایک ہندوستانی ہوں: امیتابھ بچن

اداکار امیتابھ بچن نے بتایاکہ میرا نام سریواستو تھا، جب میرا کنڈر گارٹن میں داخلہ ہو رہا تھا تو میرے والد نے میرا نام تبدیل کرکے بچن کردیا جس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے فخر محسوس ہوتاہے کہ میں اپنے خاندان کا پہلا شخص ہوں جس کا نام تبدیل کیاگیا۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام میں اداکار امیتابھ بچن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں بلکہ وہ صرف ایک ہندوستانی ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں کہا تھاکہ ان کے خاندان یا ’بچن‘ کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *