پرینکا چوپڑا ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں

ایسا کہا جارہا ہے کہ پرینکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں بھی قدم آگے بڑھاسکتی ہیں۔ف لم کی ہدایت کاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’اس میں اتنی زیادہ ذمہ داری ہے جو مجھے نروس کردیتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ میں اداکاری سے پروڈکشن کی جانب بڑھ گئی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی ہدایت کاری کی طرف بھی آؤں‘‘۔ پرینکا کی آنے والی فلم ’ دی اسکائی از پنک‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا کے علاوہ فرحان اختر، زائرہ وسیم اور روہت شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم ’دی اسکائی از پنک‘ مصنفہ عائشہ چودھری کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو 18 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *