عمران دہشت گردوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئے:کیف

سابق کرکٹر محمد کیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر ان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر سخت ردعمل ظاہر کیاہے۔ محمد کیف نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں پاکستانی وزیراعظم کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کا بھلے ہی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن پاکستان کا ضرور ہے۔ محمد کیف نے مزید کہاکہ عمران خان کا خطاب مایوس کن تھا۔ واضح رہے کہ محمد کیف سے قبل ہربھجن سنگھ، ویریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، سورو گانگولی، عرفان پٹھان اور محمد سمیع نے بھی عمران خان پر ان کے اقوام متحدہ میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی ہے۔ محمد کیف نے ٹوئٹ کیاکہ ’ہاں، لیکن آپ کے ملک پاکستان کا دہشت گردی سے کافی لینا دیناہے، وہاں دہشت گرد جنم لیتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں کتنا بدقسمتی والا خطاب تھا اور ایک عظیم کرکٹر سے پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کی کٹھ پتلی بننے تک کتنی گراوٹ آگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *