نمبرون ہوکر ہارنے پر دکھ ہوتاہے: مصباح

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی جتنا بڑا کیوں نہ ہو ٹیم میں واپسی پر دباو میں ہوتاہے تاہم آئندہ میچ میں جیتنے کو شش کریں گے۔ قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کہاکہ پہلے میچ پر میڈیا اور لوگوں کو بہت تحفظات ہیں حالانکہ جب سری لنکا کی ٹیم آئی تھی تو سب کہہ رہے تھے پاکستان کو اپنی بی ٹیم کو میدان میں اتارنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم نے بنچ اسٹرنتھ کو آزمانے کی کوشش کی تو سب تنقید کرنا شروع ہوگئے، اگلے سال ورلڈ کپ کھیلناہے اس لیے بنچ اسٹرنتھ کو آزمانا ضروری ہے۔ مصباح الحق نے ٹیم کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ تبدیلیاں کرتے ہیں تو کاررکردگی پر فرق آتا ہے اس لیے کھلاڑیوں کو آزمانے کے تعلق سے کوئی بہانہ نہیں ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں شکست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نمبر ون ہوتے ہوئے جب ہارتے ہیں تو دکھ ہوتاہے، ٹی ٹوئنٹی میں 80 فیصد میاچس پاور پلے میں اچھا کھیل کر جیتے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *