چیف جسٹس اے پی ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب

آندھراپردیش ہائیکورٹ کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے پیر کو جسٹس جتیندر کمار(آئی کے) مہیشوری نے عہدہ کا حلف لیا۔ ریاستی گورنر بسوابھوشن ہری چندن نے آج یہاں انہیں عہدہ ورازداری کا حلف دلایا۔ تملاپلی کلاکشسترم میں منعقدہ سادہ مگر پُر اثر تقریب میں گورنر ہری چندن نے جسٹس مہیشہوری کو حلف دلایا۔ ریاست کی تقسیم کے بعد جسٹس مہیشوری‘ اے پی ہائیکورٹ کے پہلے چیف جسٹس ہیں۔ قبل ازیں انچارج چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس پروین کمار فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی‘ چیف سکریٹری ایل وی سبرامنیم‘ ججس اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *