امیتابھ کا بہار سیلاب متاثرین کیلئے 51 لاکھ روپے کا عطیہ

صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے بہار میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعلیٰ راحت فنڈمیں 51 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے آج یہاں بتایا کہ بگ بی نے اپنے نمائندہ وجے ناتھ مشر کے توسط سے ریاست کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں 51 لاکھ روپے کا چیک سونپا ہے ۔ ساتھ ہی مسٹر بچن کی جانب سے 04 اکتو بر کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو لکھا گیا خط یہاں میڈیا میں جاری کیا گیا جس میں بگ بی نے کہاکہ بہار میں آئے قدرتی آفات سے میں حیرت زدہ ہوں۔ اس مصیبت میں پھنسے لوگوں کی صورتحال سے میں رنجیدہ ہوں ۔ متاثرین کی امداد کیلئے میں چھوٹا سا حصہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ کیلئے بھیج رہا ہوں۔عظیم ادکار نے کہاکہ عزت مآب نتیش کمار جی ، ہم نے بہار کے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کی تشہیر اپنے ٹیلی ویژن پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *