شہلا رشید نے سیاست چھوڑدی

جے اینڈ کے پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) قائد شہلا رشید نے غلط وقت پر بلاک ڈیولپمنٹ کونسل(بی ڈی سی) الیکشن کرانے کے خلاف بطور احتجاج قومی دھارا کی سیاست چھوڑدی۔ سابق اسٹوڈنٹ لیڈر اور کارکن شہلا رشید مارچ2019 میں جے کے پی ایم میں شامل ہوئی تھیں۔ آئی اے ایس عہدیدار سے سیاستداں بنے شاہ فیصل نے مارچ 2019 میں پارٹی قائم کی تھی۔ شہلا نے الزام عائد کیا کہ وادی میں جاریہ بحران کے دوران بی ڈی سی الیکشن کرانا جمہوریت کا قتل ہے۔ مرکز‘ باہر کی دنیا کو یہ دکھانے کے لئے الیکشن کرارہا ہے کہ صورت ِ حال معمول پر ہے۔ حکومت ہند پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرے۔ شہلا رشید نے کہا کہ جو کچھ چل رہا ہے وہ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارکن برقرار رہیں گی اور ناانصافی کے خلاف تمام محاذوں پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *