یوگی حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے : پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر قرضوں کی معافی کے نام پر مقروض کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور زیادہ بارش کے سبب فصلوں کو نقصان کا معاوضہ دینے میں ناکام ہورہی ہے ۔ پرینکا نے ٹوئٹر پر ہندی میں تحریر کیا کہ حکومت ِ یوپی کسانوں کو ہراساں کرنے کئی طریقے ایجاد کی ہے ۔ قرضوں کی معافی کے نام پر انہیں دھوکہ دی ہے ۔ برقی بلوں کی عدمِ ادائیگی پر انہیں جیل بھیج رہی ہے ۔ بارش اور سیلاب سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ بھی ادا نہیں کی ہے ۔ یوپی کی بی جے پی حکومت صرف اخباری اشتہاروں میں کسانوں کو یاد کرتی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے تنقید کی کہ آدتیہ ناتھ حکومت ریاست کے کسانوں کی بہتری کے کام نہیں کررہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *