بیاڈمنٹن کھلاڑی سائی پرانیت نے شادی کرلی

بیاڈمنٹن اسٹار سائی پرانیتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ انہوں نے کل سویتا جینتی سے ایک نجی تقریب میں شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں ڈبلز کھلاڑی ستویک سائی راج کے علاوہ کڈمبی سریکاتن نے بھی شرکت کی۔ دونوں نے جاریہ برس نومبر میں منگنی کی تھی۔ پرانیت کیلئے یہ سال ہراعتبار سے بہتر رہا ہے ۔ اس سال انہوں نے ہندوستان کو 36 برس کے انتظار کے بعد بیاڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ کے مینس سنگلز مقابلوں میں میڈل دلایا تھا۔ وہ 1983 میں پراکاش پڈوکون کے بعد ان مقابلوں میں میڈلس جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ اس کے علاوہ جاریہ برس انہیں کیریر کی بہترین 10 واں رینک بھی حاصل ہوا تھا۔ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث سائی پرانیتھ آئندہ برس ٹوٹیو میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 11 ویں مقام پر ہیں۔ نوجوان کھلاڑی کو اس سال ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *