جعفر150 رانجی ٹرافی میاچس کھیلنے والے پہلے ہندوستانی

سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر 150 رانجی ٹرافی میاچس کھیلنے والے ہندوستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ وسیم جعفر اس وقت ودربھا کیلئے کھیل رہے ہیں۔ آج ودربھا اور آندھرا کے درمیان رانجی ٹرافی مقابلہ شروع ہوا۔ یہ جعفر کے کیریر کا 150 واں رانجی ٹرافی میاچ ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ وسیم جعفر نے جاریہ سال سوراشٹرا کے خلاف سال رانجی ٹرافی کا 146 واں میاچ کھیل کر ریکارڈ قائم کیاتھا۔ وسیم جعفر نے 2000 میں ویریندر سہواگ کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں اوپننگ کی تھی۔ انہوں نے ٹسٹ کیریر کے دوران ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس موقع پر 41 سالہ وسیم جعفر نے کہاکہ وہ اس کارنامہ کو انجام دینے پر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مزید 2 تا 3 سال کرکٹ کھیلتے رہیں۔ طویل عرصہ تک ممبئی کیلئے کھیلنے والے وسیم جعفر نے کہاکہ وہ مستقبل میں کوچنگ کے میدان میں قدم رکھیںگے۔ واضح رہے کہ جعفرمختصر مدت کیلئے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *