جوشوا نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن شپ جیت لی

برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے سعودی عرب میں ہونے والے مقابلے میں عالمی ہیوی ویٹ چمپئن آندرے رویز کو شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرلیاہے۔ گذشتہ جون میں برطانوی باکسر انتھونی جوشوا سے عالمی چمپئن کا ٹائٹل امریکی باکسر آندرے رویز نے نیویارک میں ہونے والی فائٹ میں چھین لیا تھا۔ سعودی عرب کے شہر الدرعیہ میں ہونے والے مقابلے میں ججز نے جوشوا کو متفقہ طورپر فاتح قرار دیا۔ کلیش آن دی ڈیونز‘ مقابلے میں انتھونی جوشوا نے بہترین کارکردگی دکھاکر ثابت کیاہے کہ انہوں نے نیویارک مقابلے میں شکست سے سبق سیکھا ہے۔ فائٹ کے بعد آندرے رویز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے حریفوں کو ہرانے کے عادی ہیں، لیکن پچھلی دفعہ وہ مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ جیت نہیں سکے تھے۔ میں نے تب ہی سوچا تھاکہ میں اپنی اصلاح کروںگا۔‘جوشوا نے سعوی عرب کی میزبانی کی بھی تعریف کی اور آندرے رویز کی اس تجویز کی حمایت کی کہ تیسری فائٹ بھی سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *