رابرٹ وڈرا کو بیرون ملک سفر کی اجازت

دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کو علاج اور کاروبار کے لئے بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی۔ ان کے خلاف لندن میں 1.9 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کی خریداری میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ خصوصی جج اروند کمار نے رابرٹ وڈرا کو آج سے 2ہفتوں کے لئے بیرون ِ ملک جانے کی اجازت دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ وہ 25 لاکھ ایف ڈی آر اور بیرون ِ ملک اپنا پتہ اور فون نمبر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *