پیاز اور پٹرول کے بڑھتے دام‘مودی حکومت پر پرینکا گاندھی کی تنقید

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے پیاز اور پٹرول کے بڑھتے داموں پر مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔ پٹرول 75 روپے کے پار جاچکا ہے اور ملک کے بعض حصوں میں پیاز 200 روپے فی کیلو ہوگئی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ملک کے بعض حصوں میں پیاز 200 روپے اور پٹرول 75 روپے کے پار جاچکا ہے لیکن بی جے پی حکومت حالت ِ نیند میں ہے۔ اشیائے ضروریہ بشمول پیاز کی قیمتیں کچھ عرصہ سے بڑھ رہی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیاز کے مسئلہ پر گرماگر م بحث ہوئی تھی۔ کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا تھا کہ بازاروں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تمام اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پیاز کی قیمت غیرموسمی بارش کی وجہ سے بڑھ گئی ہے جس نے ملک کے کئی حصوں میں فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔درآمد کی جانے والی پیاز جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں آجائے گی۔ پیاز ہندوستانی باورچی خانہ کا اہم جز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *