شہر میں بستی دواخانوں کے نیٹ ورک میں توسیع

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود میں بستی دواخانوں کے نیٹ ورک کی توسیع عمل میں لائی جارہی ہے ۔پہلے ہی ایسے 123دواخانے کام کررہے ہیں جن کے علاوہ مزید277بستی دواخانوں کی منظوری دی گئی ہے ۔جلد ہی ایسے 43نئے دواخانے افتتاح کے لئے تیار ہوں گے ۔مزید 50ڈسپنسریز کے قیام کے لئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ہر ڈیویثرن میں دو بستی دواخانے قائم کرنے جی ایچ ایم سی کے منصوبہ کا یہ حصہ ہے ۔ان دواخانوں کے ذریعہ غریب اور سلم علاقوں میں رہنے والے افراد کو مفت علاج کی سہولت پہنچائی جارہی ہے ۔18ڈسپنسریز میں شام کے اوقات میں تشخیص کی سہولت پہنچائی گئی ہے ۔نئے قائم ہونے والے تمام بستی دواخانوں میں آنکھوں کے علاج کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔قبل ازیں کئی دواخانے 9بجے دن تا4بجے شام کام کرتے تھے تاہم کئی افراد کی جانب سے کی گئی اپیل کے بعد یہ دواخانے اب شام 7.30بجے تک کام کررہے ہیں۔موجودہ طورپر ان دواخانوں میں جن شعبہ جات کے لئے خدمات فراہم کی جارہی ہیں، ان میں جنرل میڈیسن،فزیوتھراپی،پلمونولوجی، ڈرماٹولوجی، پیڈیٹرکس، آرتھو پیڈکس، جنرل سرجری اور سائیکالوجی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ہفتہ میں دو مرتبہ ای این ٹی کی بھی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چیف منسٹر نے جی ایچ ایم سی کے ہر ایک بلدی وارڈ میں ایک بستی دواخانہ قائم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *