ضلع اننت پور میں کھیت میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ایک چارٹرڈ فلائٹ جو میسور سے بیلاری پرواز پر تھی‘ نے پیرکے روز ضلع اننت پور کے برہماسمدرم منڈل کے موضع ایرادی کیرا کے کھیتوں پر ایمرجنسی لیڈنگ کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واحد انجن والا یہ طیارہ‘ میسور سے بیلاری میں جندال فیاکٹری کی سمت پرواز کررہا تھا۔ فلائٹ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے سبب اس کو کھیت میں ایمرجنسی لیڈنگ کرنی پڑی۔ پائلٹٹ پاتھک نے یہ بات بتائی۔ تاہم ایمرجنسی لینڈنگ پر پائلٹ اور جندال فیاکٹری کے عہدیدار جو اس طیارہ میں سوار تھے‘ کوئی گزند نہیں پہونچا۔ پولیس اور ریونیو عہدیدار فوری مقام پر پہونچے اور حادثہ کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ اطلاعات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع اننت پورکے برہماسمُدرم منڈل کے مقامی افراد پیر کی صبح حیرت سے دوچار ہوگئے کیونکہ پرائیویٹ طیارہ نے آندھراپردیش۔کرناٹک کی سرحد پر واقع اس علاقہ کی کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔پیر کی صبح تقریبا9.30بجے چارٹرڈ طیارہ جس میں دو افراد سوار تھے ،نے اس منڈل کے ایراڈیکرا گاوں کے قریب کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔برہماسمدرم کے سب انسپکٹرناگیندر پرساد کے مطابق ایندھن کے اخراج کے سبب پائلٹ نے یہ ایمرجنسی لینڈنگ کی۔سب انسپکٹر نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ پائلٹ اور جندال کمپنی کا ایکزیکیٹو اس ہلکے طیارہ میں سوار تھے ۔یہ افراد کرناٹک کے میسورو سے بیلاری میں واقع جندال یونٹ جارہے تھے ۔یہ طیارہ چار نشستی ہے ۔مقامی چینل نے اطلاع دی ہے کہ ابتدا میں اس واقعہ پر الجھن دیکھی گئی کیونکہ پائلٹ اور ایکزیکٹیو مقامی افراد نے کچھ کہہ نہیں پارہے تھے تاہم مقامی افراد اور ریونیو کے عہدیدار اس لینڈنگ کے فوری بعد وہاں پہنچ گئے ۔ اس لینڈنگ کے فوری بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *