ایشٹن ایگر کی ہیٹرک ‘آسٹریلیا نے پہلا ٹی20جیت لیا

ایشٹن ایگر کی ہیٹرک کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹی20میں آج رات دیر گئے جنوبی افریقہ کو 107 رنوں سے ہرادیا ہے۔ائگر نے کرشماتی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افریقی بیاٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا۔ائگر نے اپنے چار اوورس میں24رن کے عوض پانچ وکٹ لیکر افریقی ٹیم کی شکست پر مہر ثبت کردی۔ائگر نے اپنے پہلے اوور کی چوتھی پانچویں اورچھٹویں گیند پرڈوپلیسی‘فلکوایواور ڈیل اسٹن کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن کے بعد ٹی20میں دوسری ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔جیت کے197رنوں کے ہمالیائی نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے افریقی ٹیم 14.3اوورس میں ہی89رنوں پرڈھیر ہوگئی۔8افریقی بلے بازدوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرسکے۔ شاندار آل راونڈ مظاہرہ کرنے پر ایشٹن ائگر کومیاچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کوئنٹن ڈیکاک کے پہلے اوور کی تیسرے گیند پرآوٹ ہوتے ہی افریقی ٹیم دباو میں آگئی۔17 کے مجموعی اسکور پرراسی ونڈر ڈوسان کوکمنس نے چھ رن پرچلتا کیا۔38کے مجموعی اسکورپرفاف ڈوپلیسی سب سے زیادہ24 رن بناکر کیا آوٹ ہوئے اس کے بعد افریقی بلے بازوں کے آوٹ ہونے کی جھڑی لگ گئی۔ اسمٹس 7‘ڈیوڈ ملر2‘‘اینڈیل فلکیوا اورڈیل اسٹین صفر‘پایٹ وین بلجان16‘لنگے نگیڈی ایک اور ایک مرحلہ پرافریقی ٹیم 47رن پر7وکٹ گنواچکی تھی۔ قبل ازیں ٹاس ہار کرپہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ20اوورس میں چھ وکٹ پر196رن بنائے۔چار رن کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر (چاررن بناکر ) آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی بلے بازوں نے طوفانی بیاٹنگ شروع کردی ۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ایرون فنچ اوراسٹیو اسمتھ نے80رن جوڑکردھوم مچادی۔فنچ نے 27گیندوں پرچھ چوکے اورایک چھکا لگاتے ہوئے 42اور اسمتھ نے32گیندوں پرمشتمل اپنی اننگز میںپانچ چوکے اورایک چھکا اڑاتے ہوئے45رن بنائے۔دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد رنوں کی رفتار بھی تھم گئی لیکن میتھیو ویڈ18‘مچل مارش19‘الیکس کیری نے تیزرفتار27جوڑ کرآسٹریلیا کے اسکورکو مستحکم کیا۔ایسٹن ایگراورمچل اسٹارک نے ربادا کے پھینکے گئے اننگز کے آخری اوور میں 18رن بنائے۔ایگر 20ا ور اسکارٹ7رن پرناٹ آوٹ رہے۔تبریز شمسی اورڈیل اسٹین نے2-2وکٹ لئے ۔ دوسرا ٹی20اتوار کوپورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *