جیمیسن کی خطرناک بولنگ‘ٹیم انڈیامشکل میں

فاسٹ بولر کائل جیمیسن38رن کے عوض تین وکٹ کی خطرناک گیند بازی سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹ پر122رن پر محدود رکھا۔بارش سے متاثر اورخراب موسم کی وجہ سے پہلے دن صرف55اوورس کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی اور اوپنر پرتھوی شا 16رن بناکر ٹِم ساؤدی کا شکار بنے۔جیمیسن نے بي جے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ کراکر پجارا کو 11 کے اسکور پرپویلین بھیج دیا۔جیمیسن نے کپتان ویراٹ کوہلی کو آؤٹ کر ہندوستان کو زوردار جھٹکا دیا۔ ویراٹ محض دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد مینک اور اجنکیا رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 48رن کی شراکت کی۔ٹرینٹ بولٹ نے مینک کو جیمیسن کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندوستان کو ایک اور جھٹکا دیا۔مینک کا وکٹ 88کے اسکور پر گرا۔مینک نے34رن کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔پریکٹس میچ میں سنچری لگانے والے ھنوما وھاری اس میچ میں فلاپ ثابت ہوئے اور سات رن پر جیمیسن کا شکار بنے۔ جیمیسن جھٹکوں سے گھری ہندوستانی اننگز کو خراب موسم نے تھوڑی راحت دی اور 55ویں اوور میں بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا اور اس کے بعد دن کا کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ اسٹمپس تک رہانے38 اور رشبھ پنت10بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ جیمیسن نے تین‘ساؤدی اور بولٹ کوایک ایک وکٹ ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *