ویمنس انڈیا کی ٹی20ورلڈ کپ میں فاتحانہ شروعات

لیگ اسپنر پونم یادو19رن کے عوض چار وکٹ اور تیز گیند باز شِکھا پانڈے14رن پر تین وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو ویمنس ٹی20عالمی کپ کے ا فتتاحی مقابلے میں17رن سے شکست دے دی۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دپتی شرما کی 46 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ49رن کی اننگز کی بدولت20اوورس میں چار وکٹ پر132 رن بنائے جس کے جواب میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 19.5اوورس میں115رنوں پرسمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے پونم اور شکھا نے بہترین گیند بازی کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو باندھے رکھا اور ٹورنمنٹ کی شروعات جیت سے کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایلیسا ہولی نے35گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ51رن بنائے لیکن ان کی نصف سنچری آسٹریلیا کو جیت نہیں دلا سکی۔ایشرے گارڈنر نے34رن،بیتھ مینواور راچیل ہینس نے6-6 کپتان میگ لیننگا نے5،اور ڈیلیسا کمنس نے 4 رن بنائے ۔ پونم یادونے چار اوورس میں 19 رن دے کر چار وکٹ لئے۔شکھا نے3.5 اوورس میں14رن دے کر تین وکٹ اور راجیشوری گائیکواڈ نے چار اوورس میں 31رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ بنگلہ دیش سے24فروری کو پرتھ میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *