پرگیان اوجھا ہرطرح کی کرکٹ سے سبکدوش

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرگیان اوجھا نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے سبکدوشی اختیار کرلی۔ اوجھا نے مسابقتی کرکٹ میں نومبر 2018 میں آخری مرتبہ حصہ لیاتھا۔ 33 سالہ پرگیان اوجھا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدرآباد اور بنگال کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ونڈے کیریر کی شروعات کی تھی جبکہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریر کی شروعات بھی اسی ٹیم کے خلاف ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے ٹیم انڈیا کیلئے صرف 18 ونڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میاچس میں حصہ لیا۔ تاہم وہ ٹسٹ کرکٹ میں زیادہ کامیاب رہے اور طویل فارمیٹ کے کھیل میں انہوں نے 100 سے زائد کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس موقع پر اوجھا نے کہاکہ وہ فرسٹ کلاس‘ انٹرنیشنل اور آئی پی ایل کیریر کے دوران ساتھ دینے اور بھرپور تعاون کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں‘ کوچس اور ارکان خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *