سعودی عرب میں خواتین کے ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں کا آغاز

دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے، بکہ بہت بڑی تعداد لائیو ریسلنگ دیکھنے کے لیے جاتے ہیں، گزشتہ چند سالوں کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلنگ امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ہو رہی ہے، ریسلنگ کا رْخ دو سال کے دوران سعودی عرب میں ہو گیا ہے۔ریاض میں خواتین کے ڈبلیو ڈبلیو ای سوپر شو ڈاون کا اہتمام کیا کیا گیا ہے۔ ریاض بالیوارڈ کے محمد عبدو ہال میں جمعرات کی رات ویمنس ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔رات دیر گئے تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔سوپر شوڈاون میں شامل خاتون ریسلرس بھرپور تفریحی ماحول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ دوسرے یونیورسل چمپئن شپ مقابلے میں گولڈ برگ اپنے حریف دی فائنڈ برے وائٹ سے نبردآزما ہوںگے۔ریاض میں ہونے والے ایک میچ اسٹیل کیج (لوہے کے جنگلے) ہو گا، یہ میچ رومن رینز اور کاربن کنگ آمنے سامنے ہوں گی ۔ اسمیک ڈاون ٹیگ ٹیم چمپئن شپ میں نیوڈے کے مقابلے میں دی میز اور جان موریسن آئیں گے۔ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شوڈاون میں خاتون ریسلر بیلی اپنی حریف نومی کا سامنا کریں گی اور خواتین کے اسمیک ڈاون اعزاز کا دفاع کریں گی۔ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ طویق ٹرافی کے لیے بھی مقابلے ہوں گے۔ اسٹائلس ، بوبی لیشلے ، روسیو، آر ٹروتھ، ایرک رون، اور امریکہ کے اینڈریڈ چمپئن حصہ لیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *