وارنر‘ سن رائزرس حیدرآباد کے دوبارہ کپتان

 آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل2020سیزن کے لئے اپنی ٹیم کا دوبارہ کپتان مقرر کیا ہے۔اس سیزن کا آغاز29مارچ سے شروع ہو رہا ہے ۔وارنر کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد نے2016میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ وہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جگہ لیں گے۔33 سالہ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے لیے مجرم پائے جانے کے بعد ایک سال کی پابندی لگا دی گئی۔ اس پابندی کی وجہ سے وہ2018کے سیزن میں نہیں کھیل پائے تھے ۔وارنر نے حیدرآباد کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں کہاکہ میں آئی پی ایل 2020کے لیے کپتانی ملنے سے بہت خوش ہوں۔ میں ٹیم کی قیادت کا موقع دوبارہ دینے کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں۔ میں ولیمسن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ٹیم کو سنبھالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *