اشیائے ضروریہ کی سربراہی ‘سٹی پولیس کے موثر اقدامات

سٹی پولیس کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے سلسلہ میں موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔کمشنرسٹی پولیس انجنی کمار نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ(3) شفٹ میں 700 پولیس ملازمین 24 گھنٹے کام کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سیکٹر کے ذمہ داراورپولیس محکمہ کے تمام و نگس اور بزنس گروپس کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کوروناوائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاگیا اورہم سب کو اس مرض کی روک تھام کے لئے کام کرنا ہوگا ۔انجنی کمار نے کہاکہ اشیائے ضروریہ دودھ ‘مچھلی ‘ ترکاری سبزی اور کھانے کی اشیاء اوردوائوں کی سپلائی کے لئے گاڑیوں کوآنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوںنے مزید کہاکہ شہر حیدرآباد کی 250 سالہ قدیم میرعالم منڈی ‘ بیگم بازار ‘ سدی عنبربازار ‘عثمان گنج اور مشیرآباد مچھلی مارکٹ میں روزآنہ مال آتاہے ۔ اشیائے ضروریہ منتقل کرنے والی گاڑیوں کے علاوہ لازمی خدمات فراہمی پرمامورافراد کو دفتر پولیس کمشنر سے پاسس جاری کئے جائیں گے ۔ انہوںنے سرکاری اورخانگی دواخانوں میں زیرعلاج مریضوں کے تیمارداروں کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی لیکن متعلقہ دواخانہ سے تیماردار کے نام لیٹر جاری کرنا ہوگا جس میں مریض اوراس کے تیماردار کانام ‘پتہ درج ہونا چاہئے اس لیٹرپرتیمارکودواخانہ سے گھر ‘گھر سے دواخانہ جانے کی اجازت رہے گی۔ پکوان گیس اورٹرانسکو عملہ اور میڈیا کے نمائندوں کے لئے پاسس کی ضرورت نہیں رہے گی یہ افراد اپنا شناختی کارڈدکھاکر جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *