اپل اسٹیڈیم کو کورونا وائرس مریضوں کیلئے استعمال کرنے اظہر الدین کی تلنگانہ حکومت سے اپیل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ سی اے کے موجودہ صدر محمد اظہر الدین نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو سے اپیل کی کہ وہ اپل اسٹیڈیم میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے وارڈس قائم کریں۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر اظہر الدین نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیاکہ وہ اپل کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں مریضوں کیلئے وارڈز قائم کرتے ہوئے علاج کریں۔ اظہر الدین نے کہاکہ اسٹیڈیم میں 40 بڑے کمرے ہیں جن سے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔ سکریٹری ایچ سی اے آر وجئے نے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *