اکیس دن میں جیتنی ہے کورونا سے لڑائی : مودی

نئی دہلی۔ 25 مارچ ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور اس سے ہر حال 21 دن میں جیت حاصل کرنی ہے نہیں تو اس سے اتنا نقصان ہوگا جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اس میں 21 دن لگنے والے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسے 21 دن میں جیت لیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *