برطانیہ کے پرنس چارلس کوکورونا وائرس

برطانیہ کے پرنس چارلس کی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے اب خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ ان کے دفتر نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ تاج ِ برطانیہ کے 71 سالہ وارث اسکاٹ لینڈ میں بیوی کیمیلا کے ساتھ سلف آئسولیشن میں ہیں۔ ان کی بیوی کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ مہلک وائرس برطانیہ میں 422 جانیں لے چکا ہے۔ کلارنس ہاؤز کے بیان میں کہا گیا کہ پرنس آف ویلس کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ہلکی علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے ٹسٹ کرایا گیا ورنہ عام طورپر پرنس کی صحت اچھی رہتی ہے۔ وہ گزشتہ چند دن سے حسب ِ معمول اپنے مکان سے کام کررہے ہیں۔ سماجی دوری کا مشورہ مانتے ہوئے پرنس گزشتہ چند ہفتوں سے لوگوں سے ہاتھ نہیں ملارہے تھے۔ ان کی بیوی 72 سالہ کیمیلا دستانے پہن رہی تھیں۔ کیمیلا کا بھی ٹسٹ کرایا گیا لیکن ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ۔ پرنس اور ان کی بیوی اسکاٹ لینڈ کے بنگلہ میں سلف آئسولیشن میں ہیں۔ یہ پتہ چلانا ممکن نہیں کہ پرنس کو وائرس کہاں سے لگا۔ 12 مارچ کو انہوں نے 93 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم سے مختصر ملاقات کی تھی۔ بنکھنگم پیالیس کا کہنا ہے کہ ملکہ کی صحت اچھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *