لاک ڈاون کے دوران غریبوں کو معاشی امداد نا گزیر:راہول گاندھی

 کویڈ19کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے دوران غریبوں کو لاحق ہونے والی پریشانیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ اگر غریبوں اور یومیہ مزدوروں کے اکاونٹ میں راست رقومات کی منتقلی کے ذریعہ ان کی مدد نہیں کی گئی تو ملک بھر میں افراتفری اور تباہی پھیل جائے گی۔ راہول گاندھی نے صنعتکاروں کو بھی ٹیکس میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اہم ترین سوال یہ ہے کہ جانی نقصان کو کم سے کم کس طرح سے محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر بیان جاری کرتے ہوئے ہاسپٹلوں میں ایمرجنسی کے نفاذ بالخصوص شہری علاقوں میں مریضوں کے لئے آئی سی یو سہولتوں اور دیگرطبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *