ہم سب یومیہ کمانے والوں کی مدد کریں:ثانیہ

 ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلئے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے مزدوروں کیلئے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، تاہم ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے ارکان خاندان کو کھانا نہیں دے سکتے، ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *