ملایشیا کے شاہ اور ملکہ بھی14 روزہ قرنطینہ میں

ملایشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور ان کی شریک ِ حیات عزیزہ آمنہ میمونہ اسکندریہ 14 روزہ قرنطینہ اختیار کریں گے کیونکہ شاہی محل کے کئی ملازمین کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ نیشنل پیالیس نے آج یہ بات بتائی۔ ژنہوا خبررساں ایجنسی نے شاہی گھرانہ کے کمپٹرولر احمد فاضل شمس الدین کے ایک بیان کے حوالہ سے بتایا کہ عبداللہ اور عزیزہ کا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ فاضل نے بتایا کہ عبداللہ کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ کووِڈ19 بحران کے خاتمہ تک وزیراعظم محی الدین یٰسین کے ساتھ ہفتہ واری ماقبل کابینی اجلاس منعقد نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ شاہ عبداللہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملایشیا کے عوام اس مشکل گھڑی میں مضبوطی کا مظاہرہ کریں گے اور طبی و سیکوریٹی عملہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *