ملک میں کورونا وائرس کے کیسس کی تعداد 649 ہوگئی

ہندوستان میں آج کورونا وائرس کے کیسس کی تعداد 649 ہوگئی اور کووِڈ19 کے مہلوکین کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔ گجرات‘ ٹاملناڈو اور مدھیہ پردیش سے ایک ایک موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ وزارت ِ صحت نے یہ بات بتائی۔ وزارت کی جانب سے تیار کردہ چارٹ میں پہلی مرتبہ گوا کو شامل کیا گیا جہاں سے کورونا وائرس کے 3 کیسس کی اطلاع ملی ہے۔وزارت نے صبح 10:15 بجے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اب تک کووِڈ19 کی وجہ سے 13 اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹرا سے 3 ‘ گجرات سے 2 ‘ مدھیہ پردیش ‘ ٹاملناڈو‘ بہار‘ کرناٹک‘ پنجاب‘ دہلی‘ مغربی بنگال اور ہماچل پردیش سے ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کووِڈ19 کے سرگرم کیسس کی تعداد 593 ہے جبکہ 42 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں یا انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ایک شخص دوسرے مقام پر منتقل ہوچکا ہے۔ 649 کیسس میں 47 بیرونی شہری بھی شامل ہیں۔ مہاراشٹرا میں کووِڈ19 کے سب سے زیادہ کیسس درج کئے گئے ہیں جہاں اب تک 124 مریض پائے گئے ہیں ان میں 3 بیرونی شہری بھی شامل ہیں ۔ کیرالا دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسس کی تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جن میں 8 بیرونی شہری بھی شامل ہیں۔تلنگانہ میں کیسس کی تعداد 41ہوگئی ہے جن میں 10 بیرونی شہری شامل ہیں۔ کرناٹک سے کووِڈ19 کے 41 کیسس کی اطلاع ملی ہے جبکہ گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے جن میں ایک بیرونی شہری بھی شامل ہے۔ راجستھان میں بشمول 2 بیرونی شہری کورونا وائرس کے کیسس کی تعداد 38ہوگئی ہے۔ اترپردیش میں 37 کیسس کی اطلاع ملی ہے جن میں ایک بیرونی شہری بھی شامل ہے۔ دہلی میں مثبت کیسس کی تعداد 35 ہوگئی ہے جن میں ایک بیرونی شہری بھی شامل ہے۔ پنجاب سے 33 کیسس جبکہ ہریانہ میں 30 کیسس کی اطلاع ہے۔ان میں 14 بیرونی شہری بھی شامل ہیں۔ٹاملناڈو میں کیسس کی تعداد 26 ہوگئی ہے جن میں 6 بیرونی شہری شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 15 کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ لداخ میں 13‘ آندھراپردیش اور جموں و کشمیر سے 11 ‘ 11 کیسس کی اطلاع ملی ہے۔ مغربی بنگال میں کووِڈ19 کے 9 مریض ہیں۔ چندی گڑھ میں تاحال 7 کیسس کی اطلاع دی گئی ہے۔ اترکھنڈ میں بشمول ایک بیرونی شہری‘ 5 کیسس درج کئے گئے ہیں۔ بہار ‘ چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش سے 3 ‘ 3 کیسس جبکہ اوڈیشہ میں 2 کیس درج کئے گئے ہیں۔ گوا سے کورونا وائرس کے 3 کیسس کی اطلاع ملی ہے۔ قبل ازیں وزارت نے اس ساحلی ریاست میں 33 کیسس کی غلط اطلاع دی تھی ۔ بعدازاں اعدادوشمار پر نظرثانی کی گئی۔ پڈوچیری‘ میزورم اور منی پور سے ایک ایک کیس کی اطلاع ملی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *