کیرالا میں سانیٹائزر نے ایک زیردریافت قیدی کی جان لے لی

خودکشی کے عجیب و غریب مشتبہ کیس میں کیرالا کی پلکڈ جیل میں ایک زیردریافت قیدی نے ہینڈ سانیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس نے 18 فروری کو چوری کے ایک کیس کے سلسلہ میں رمن کٹی کو تحویل میں لیا تھا۔ اسے یہاں ایک جیل میں رکھا گیا تھا ۔یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب اسے ایک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔ آج وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا یہ خودکشی کا کیس ہے یا پھر اس نے سانیٹائزر پی لیا تھا کیونکہ اس میں الکحل بھی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *