Homeتلنگانہانٹرٹینمنٹ

47 گولیا ں لگنے کے با وجود بچ گیا: کونڈا مرلی

47 گولیا ں لگنے کے با وجود بچ گیا: کونڈا مرلی

رام گوپال ورما کی فلم ”کونڈا“ کے ٹریلر کی اجرائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی نے یہ بات کہی۔ یہ فلم، سیاسی حریفوں کی جانب سے کونڈا خاندان پر تشدد کے واقعہ کو دوبارہ تخلیق کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دینا عجیب لگتا ہے: چرنجیوی
10 دنوں کیلئے آر آر آر فلم ٹکٹوں کی شرح میں اضافہ، حکومت راضی
ٹالی ووڈاسٹارمہیش بابوکورونا سے متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق ایم ایل سی و کانگریس قائد کونڈا مرلی جو ورنگل سے تعلق رکھتے ہیں، نے آج سے 30 سال قبل ان پر کئے گئے خوفناک قاتلانہ حملہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ47 گولیاں (بلیٹس) لگنے کے باوجود وہ کسی طرح بچ گئے۔

رام گوپال ورما کی فلم ”کونڈا“ کے ٹریلر کی اجرائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی نے یہ بات کہی۔ یہ فلم، سیاسی حریفوں کی جانب سے کونڈا خاندان پر تشدد کے واقعہ کو دوبارہ تخلیق کرتی ہے۔

کونڈا خاندان کے ان تاریک دنوں سے تحریک پاکر رام گوپال ورما نے کونڈا سریکھا پر فلم لے کر آئے ہیں جو تلگو میں سرفہرست موضوعات میں شامل ہے۔

کونڈا مرلی کی اہلیہ کونڈا سریکھا سابق رکن اسمبلی ہیں وہ چار بار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئی تھیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے قبل وہ کانگریس میں تھیں، پھر وہ ٹی آرایس میں شامل ہوگئیں۔2018 کے الیکشن میں کونڈا سریکھا نے ٹی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کیا مگر وہ ناکام رہیں دوبارہ وہ، کانگریس میں واپس آگئیں۔

کونڈا مرلی اور ان کی اہلیہ سریکھا، اس فلم کے اہم کردار ہیں جس کیلئے رام گوپال ورما نے ورنگل میں 75 دنوں تک قیام کیا تھا۔30 سال قبل26 جنوری کو مرلی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر مرلی نے کہا کہ 47 گولیاں (کارتوس) میرے جسم میں پیوست ہوگئے تھے۔

مگر اس کے باوجود میں بچ گیا۔ خوفناک قاتلانہ حملہ کی کوشش کے باوجود وہ اپنے خاندان اور عوام کیلئے وہ زندہ بچ گئے۔ رام گوپال ورما کی ہدایت میں بننے والی یہ نئی فلم ہے جس کا ٹریلر، چہارشنبہ کے روز منعقدہ ایک پروگرام میں لانچ کیا گیا۔

ان دونوں نے ان پر کئے گئے حملہ کی یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ خوفناک حملہ کا ان دونوں نے اپنی زندگی میں سامنا کیا ہے۔ مرلی نے رام گوپال ورما کی لگن کی ستائش کی۔ جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کیلئے75 دنوں تک ورنگل میں قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے واقعات سے رام گوپال ورما کو واقف کرایاجس پر ورما، ان واقعات پر ریسرچ کرتے چلے گئے۔ رام گوپال ورما، مقامی قبائیلوں سے بھی ملے اور میرے حالات سے آگاہی حاصل کی انہوں نے بہیمانہ حملہ میں مرلی کس طرح بچ گئے، اس بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

سریکھا نے کہا کہ یہ ٹریلر، مجھے اپنی تاریک دنوں کی یاد دلاتا ہے جس کا ہم نے اپنی زندگی میں سخت چیالنجس کا سامنا کیا تھا۔ سریکھا نے کہا کہ جب کبھی وہ اپنے شوہر پر کئے گئے حملہ کے تاریک دن کو یاد کرتی ہیں تو انہیں ہر طرف خون نظر آتا ہے۔

فلم کونڈا میں ایرامور نے سریکھا کا رول ادا کیا جبکہ اس فلم میں پرتھوی راج، پاروتی ارون، پرشانت، ایل بی سری رام، تلسی، جبردست، رام پرساد، ابھیلاش چودھری اور دیگر اہم رول میں دکھائی دیں گے۔